117 ویں سالانہ عالمی خاتم النبیین کانفرنس

********انا خاتم النبیین لا نبی بعدی*********
(الحدیث)

عقیدۂ ختم_نبوت دین_اسلام کا اساسی عقیدہ ہے,قرآن_کریم اور احادیث_ مبارکہ
میں عقیدۂ ختم_نبوت کے بارے واضح ترین صراحت موجود ہے..
قرآن و حدیث کے ان فرامین کا انکار کر کے ہر وہ شخص جو عقیدۂ ختم_نبوت کا انکار کرے وہ دائرۂ اسلام

سے خارج اور کافر ہے.
آقا حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد بہت سے کذاب و ملعون اور نبوت کے جھوٹے دعویدار پیدا ہوتے رہے اور ان کا قلع قمع کرنے کے لیے اللہ کے برگذیدہ بندے ہمیشہ کمر بستہ رہے..
آج سے 117 سال قبل قادیان سے نکلنے والے ایک کذاب جو کہ انگریز حکومت کے ٹکڑوں پہ پل کر پروان چڑھا، نے ایک مسلمان مبلغ و مناظر کا روپ دھار کر مسلمانوں کی آنکھوں میں دھول جھونکنا شروع کی, سادہ لوح علماء و عوام اس کے جھانسے میں آ گئے.
اسی اثناء میں امت کے غمخوار، شفیع المذنبیں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حکم پر اعلیحضرت گولڑوی رح میدان_عمل میں نکلے.
اس کے جھوٹے دلائل کا رد پیش کیا.
اور اس کی دعوت پر بغرض مقابلۂ تفسیر نویسی لاہور تشریف لائے. اس وقت ہر مکتبۂ فکر نے آپ رح کو اپنا امام اور قائد تسلیم کیا.
کیونکہ مجدد کی صفت ہے کہ وہ مسلمانوں کی وحدت کو پارہ پارہ ہونے سے بچا کر ان کو ایک مرکز پر جمع کر دیا کرتا ہے.
زمانہ گواہ ہے کہ آپ رح کے ساتھ مقابلہ سے فرار اختیار کرنے کے بعد مرزا مزید ذلیل اور رسوا ہوا, اور عقیدۂ ختم_نبوت کا بول بالا ہوا.
آج کے دور میں مرزائیت دوبارہ سر اٹھا رہی ہے, میڈیا پر چند مغربیت زدہ اسلام نا آشنا لوگ مرزائیت کے لیے درمیانہ راستہ ڈھونڈ رہے ہیں..
یاد رکھیں آئین_پاکستان کے مطابق مرزائی اور احمدی دائرۂ اسلام سے خارج قرار دیے جا چکے ہیں, کوئی درمیانہ راستہ مسلمانوں کو قبول نہیں ہے.
ایسے حالات میں نوجوان نسل کو ان کے عقائد کی اہمیت کے بارے آگاہی اشد ضروری ہے.
اس عظیم کار_خیر کا سہرا تاجدار_گولڑہ کی اولاد_پاک میں سے وارث_علوم_مهر علی, حضرت پیر سید غلام معین الحق گیلانی کے سر سجا ہے کہ آپ اس تعصب اور فرقہ واریت کے دور میں تمام مکاتب_فکر کو ختم_نبوت کے جھنڈے تلے جمع کیے ہوئے ہیں..
مجدد کا خاصه یہی ہے که وه دینی وحدت کو پاره پاره هونے سے بچانے کے لیے میدان_عمل میں آتا هے, پیر صاحب کی زیر_نگرانی سالانہ عالمی خاتم النبیین کانفرنس اور اس موقع پر تمام مکاتب_فکر کا ایک پلیٹ فارم پر اظهار_ یکجهتی کرنا اس کا منہ بولتا ثبوت ہے.
ایک مرید اور عقیدت مند هونے کے ناطے هم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے اساسی عقیدہ یعنی عقیدۂ ختم_نبوت کی حفاظت اور بول بالا کے لیے اس کانفرنس میں شرکت کر کے غلامئ رسول صلی الله علیه وسلم کا حق ادا کرنے کی کوشش کریں..

▼ Show More Information

Golra Sharif Darbar, E-11, 45200
Islamabad
25 August , Friday 09:00

More Events Nearby

 14 August , Tuesday
 F9 Park Islamanad, Islamabad
 06 August , Monday
 Saiyah, Islamabad
 01 August , Wednesday
 Traverse Pakistan, Islamabad
 08 August , Wednesday
 Karwan-e-Jannat, Islamabad
 14 August , Tuesday
 Mall of Islamabad BlueArea, Islamabad